شام اور ملائیشیا کے وزرائے خارجہ و داخلہ پاکستان پہنچ گئے

پاکستان اور شام کے تعلقات میں نئےدورکا آغازہوگیا،شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

شامی وزیرخارجہ اسعدحسن الشیبانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی دعوت پر پاکستان پہنچے،جہاں وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری نے انکا استقبال کیا،شامی وزیرخارجہ کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا سرکاری وفد بھی اسلام آباد آیا ہے۔

دفترخارجہ کےمطابق دورے کےدوران پاکستان اور شام کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں، باہمی تعاون کے فروغ اورعلاقائی و عالمی امور پر تفصیلی بات چیت ہوگی،شامی وزیر خارجہ کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔

دوسری جانب ملائیشیا کے وزیرداخلہ سیف الدین ناسیتیون بھی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر پاکستان پہنچ گئے،وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے مہمان وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔

ملائیشین وزیرداخلہ دورے کےدوران پاکستانی قیادت سےاہم ملاقاتیں کریں گے،جن میں پاکستان اور ملائیشیا کے دوطرفہ تعلقات، داخلی سلامتی اور باہمی تعاون کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے