لاہور سمیت مختلف شہروں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش

ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، گڑھی شاہو کے گردونواح میں بارش ہوئی، چونگی امر سدھو، فیروز پور روڈ کے اطراف میں بھی بادل برسے، کاہنہ اور اس کے گردونواح میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی۔

بند روڈ، گلشن راوی، سمن آباد کے علاقوں میں بھی بادل خوب برسے، علامہ اقبال ٹاؤن، مال روڈ، جیل روڈ کے اطراف میں بارش ہوئی، آندھی، طوفان کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

مریدکے، ڈسکہ، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں بارش ہوتی رہی، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے