راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا۔

جیل کے ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل آنے والی خصوصی میڈیکل ٹیم واپس روانہ ہو گئی، پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف خان میڈیکل ٹیم کی سربراہی کر رہے تھے۔

میڈیکل ٹیم میں پمز اسپتال کے ماہر امراضِ چشم سمیت دیگر ڈاکٹرز شامل تھے، جبکہ پیرا میڈیکل اسٹاف اور طبی معائنے کے لیے ضروری آلات بھی ٹیم کے ہمراہ تھے۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا معائنہ اور جنرل چیک اپ کرنا تھا۔ ٹیم گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر داخل ہوئی تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے