وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نےکہاکوئی پرتشدد جتھہ اسلام آباد نہیں آئے گا،انتظامیہ، پولیس، وزیر داخلہ، پوری حکومت مکمل کلیئر ہے،راستے کھلے ہوں گے۔
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہااسلام آبادہائیکورٹ نےسڑکیں بندکرنا،عوام کی آمدورفت میں خلل ڈالنا مکمل طور پر رول آؤٹ کردیا ہے،اب حکومت،انتظامیہ کاکام ہےیقینی بنائے کہ کسی قسم کا خلل نہ آئے۔
وفاقی وزیراطلاعات نےکہا وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے ملک بھر میں خصوصی فیول ریلیف اسکیم کااجراکردیاگیاہے،وزیراعظم نےہدایت کی کہ اسکیم کا فائدہ اشرافیہ کے بجائے عام اور غریب آدمی تک پہنچنا چاہیے۔
مزیدکہاعوام کےمطالبےپرموٹرسائیکل کی اہلیت 15 سال سےبڑھا کر 20 سال کردی گئی ہے،یکم جنوری 2006 تک رجسٹرڈ گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں اسکیم کےلیےاہل ہوں گی،ایس ایم ایس کی سہولت بھی مفت کردی گئی ہے۔
عطا تارڑ نےکہاموٹرسائیکل سواروں کےلیے 5 لیٹرپیٹرول کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے،ہفتےمیں ایک ٹوکن پر 500 روپےتک کی رعایت دی جائے گی،موٹرسائیکل اورچنگچی رکشہ سوارہفتےمیں ایک بار اور ماہانہ چارمرتبہ اس سہولت سےفائدہ اٹھا سکیں گے،دو لیٹر پیٹرول لینے والےموٹرسائیکل یاچنگچی رکشہ سوار کو 780 روپے کےبجائے 280 روپےادا کرنا ہوں گے،اسمارٹ فون نہ رکھنےوالےشہریوں کو بھی اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔
