کراچی کے علاقے احسن آباد میں ایک فلیٹ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق لاشیں ڈاکٹر، ان کی اہلیہ اور 3 بچوں کی ہیں، لاشیں کئی روز پرانی معلوم ہوتی ہیں۔
کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کر لیا گیا اور کرائم سین کا جائزہ لینے سمیت شواہد اکٹھا کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
آئی جی پولیس کے مطابق میاں بیوی اور تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، شناخت ڈاکٹر عمران، ان کی اہلیہ اور ان کے 3 بچوں سے ہوئی ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہیں۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے احسن آباد میں فلیٹ سے لاشیں ملنے کا نوٹس لے کر آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی ہدایت کردی۔
