سیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ کی کال، جو نہیں سمجھے گاوہ سمجھا دیا جائے گا،رانا ثنااللہ

مشیر وزیراعظم راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی نے ہر فرد کی زندگی کو مشکل بنایا ہوا ہے، مہنگائی کی بنیادی وجہ پیٹرول کی قیمت ہے مگر یہ بات بالکل غلط ہے کہ پیٹرول کی قیمت حکومت بڑھاتی ہے۔

فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ پوری دنیا میں مہنگائی ہورہی ہے، پوری دنیا میں پیٹرول کی قیمت بڑھ رہی ہے۔ امریکا، ایران جنگ ہی مہنگائی کی وجہ ہے، کیا دنیا میں کہیں مہنگائی کے خلاف لانگ مارچ ہورہے ہیں؟

لیگی رہنما نے کہا کہ ہمارے اندر کچھ عناصر موجود ہیں جو ایسے موقع کی تلاش میں رہتے ہیں۔ ان لوگوں کو اچھے انداز میں سمجھانے کی کوشش کی ہے۔ جو نہیں سمجھے گا وہ سمجھا دیا جائے گا۔

راناثنااللہ نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور  وزیر اعظم شہباز شریف نے جنگ رکوانے کے لئے سب سے زیادہ کوشش کی ہے، اگر کوششیں کامیاب ہوگئیں تو ایران سے ہمیں آدھی قیمت پر پیٹرول اور گیس مل سکتی ہے۔ مہنگائی سے ہر کوئی پریشان تو ہے،حکومت کوشش کررہی ہے عام آدمی کو ریلیف دے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے