کوئٹہ میں پولیس چوکی پر حملہ، جوابی فائرنگ سے 5 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

پولیس کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی آپریشن شعبان 2 کے تحت دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں جس دوران سران تنگی میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔

گزشتہ روز فورسز نے خفیہ اطلاعات پرفتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کیا، دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدارمیں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا  جبکہ 9 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے