سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 33 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے 21 ستمبر سے  اب تک بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج اورفتنۃ الہندوستان کیخلاف مختلف کارروائیاں میں 33 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن شعبان کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے مزید ٹھکانے تباہ کر دیئے  ، 24ستمبر کو شدید فائرنگ کےتبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 5دہشتگرد مارے گئے، آپریشن شعبان میں اب تک 22 خوارج ہلاک کئے جا چکےہیں،دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد برآمد کیا گیا۔علاقے سے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔

نوشکی میں آج خفیہ اطلاعات پرآپریشن کےدوران شدیدفائرنگ کاتبادلہ ہوا جس دوران 11دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے، دہشتگردی کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے