پاکستان گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کی مکمل حمایت کرتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نےکہاکہ پاکستان گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کی مکمل حمایت کرتا ہے اور ترقی پذیر ممالک کے لیے ٹھوس اور عملی نتائج کے حصول میں تعاون جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نےگلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو پراعلیٰ سطح اجلاس سےخطاب کرتےہوئےپاکستان 2030 کے ایجنڈے پرپیشرفت تیز کرنے کے لیے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کو اہم سمجھتا ہے،مالیاتی خلا میں اضافہ اور شدید موسمی آفات پائیدار ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں،پاکستان جی ڈی آئی کی مکمل حمایت کی توثیق کرتا ہے، جی ڈی آئی جنوبی ممالک کے تعاون اور ترقی پذیر ممالک کیلئے اہم پلیٹ فارم ہے۔

انہوں نےکہاکہ پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور اس کے اہم منصوبے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کےذریعے بھی ترقی اورتعاون کےعمل کو آگے بڑھا رہا ہے،کورونا کے وقت صدر شی جن پنگ نےعالمی ترقیاتی اقدام کا سنگ میل پیش کیا،صدر شی جن پنگ کے دانشمندانہ فیصلے اور بصیرت کو آج دنیا تسلیم کرتی ہے۔

مزیدکہاکامیاب منصوبوں کوبڑے پیمانے پروسعت دینے اورتعاون کے نئے اور اختراعی شعبوں کی نشاندہی کرنے کی ضرورت ہے،عالمی ترقی کے لیےاقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے پرعمل درآمد تیز کرنے پر بھی زور دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے