پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات پر کروڑوں روپے کے اخراجات

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیشِ نظر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی انتظامات پر روزانہ کروڑوں روپے خرچ ہونے کا تخمینہ سامنے آگیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سےمارچ 4 اکتوبر تک مؤخر کیےجانے کے باوجود اسلام آباد میں کنٹینرز اور اضافی پولیس نفری موجود ہے۔

سیکیورٹی انتظامات کے لیے اسلام آباد میں 1550 کنٹینرز لگائے گئے ہیں،جن کا یومیہ کرایہ 4 کروڑ 65 لاکھ روپےبنتا ہے،کنٹینرزکا ایک ہفتےکا کرایہ 32 کروڑ 55 لاکھ جبکہ دو ہفتوں کا خرچ 65 کروڑ 10 لاکھ روپے ہو گا۔

اسلام آباد پولیس نےسیکیورٹی انتظامات کے لیے 82 کروڑ روپےمانگ لیےہیں،جبکہ مجموعی سیکیورٹی اخراجات ایک ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

پنجاب سے 16 ہزارپولیس اہلکارطلب کیےگئےہیں،پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے کھانے پر روزانہ 96 لاکھ روپے اور ایک ہفتے میں 6 کروڑ 72 لاکھ روپےخرچ ہونےکا تخمینہ ہے،جبکہ سندھ پولیس کے کھانے پر دو ہفتوں میں ایک کروڑ 68 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

سیکیورٹی انتظامات کےلیے 70 کوسٹرز اور 30 ڈبل کیبن گاڑیاں بھی کرائے پر حاصل کی گئی ہیں۔ 70 کوسٹرزکا یومیہ کرایہ 10 لاکھ 50 ہزار روپےجبکہ 30 ڈبل کیبن گاڑیوں کا یومیہ کرایہ 3 لاکھ روپے ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے