بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 96 گھنٹوں میں 73 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز جاری ہیں،گزشتہ 96 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 73 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق 21 ستمبرکو زیارت اور گردونواح میں شروع کیےگئے آپریشن کےدوران شعبان میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کیےگئے،شدیدفائرنگ کے تبادلےمیں اب تک 33 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک ہوئے،دہشت گردوں سے اسلحہ،گولہ بارود اوردھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کےمطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کےدوران آپریشن میں مزید 23 دہشت گرد مارے گئے،جبکہ سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج اورفتنۃ الہندوستان کےزیرِاستعمال وسیع علاقےکوکلیئر کرالیا،ممکنہ خطرے کے مکمل خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق 25 ستمبرکوضلع نوشکی میں بھی انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کی گئی، جس میں 11 دہشت گرد ہلاک کیےگئے،مند کےعلاقے میں ایک اور کارروائی کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 6 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آرکاکہنا ہےکہ مختلف آپریشنز کےدوران دہشت گردوں سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکیاگیا،ترجمان کےمطابق آپریشنز سے بھارتی حمایت یافتہ افغان آلہ کاروں کو کاری ضرب لگی ہے۔

ترجمان پاک فوج کاکہنا ہےکہ عزمِ استحکام مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی،سیکیورٹی فورسز اوردیگر ادارے غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسزکوخراجِ تحسین پیش کیا، کہا​دہشتگردی کےخاتمےکیلئےقوم سکیورٹی فورسزکےشانہ بشانہ کھڑی ہے،فتنہ الہندوستان اورفتنہ الخوارج کےمکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے