عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف

وزارتِ مذہبی امور  نے عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف کرا دیئے۔ عازمین اب گھر بیٹھے پیکیج کے دورانیے اور رہائش کے انتخاب میں ترمیم کر سکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق اب تک پرائیویٹ حج اسکیم میں 26 ہزار درخواستیں موصول ہو چکیں ۔ 45 ہزار نشستیں اب بھی موجود ہیں۔ پاک حج ایپ اور ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے عازمینِ کو ہارڈشپ کوٹے کے تحت محرم یا ہیلپر شامل کرنے اور ضرورت پڑنے پر درخواست کی منسوخی و رقم واپسی کی سہولت فراہم کر دی گئی۔

عازمین حج کو گھر بیٹھے پیکیج دورانیے اور رہائش میں ترمیم کی سہولت، گھر بیٹھے ٹو بیڈ، تھری بیڈ، فیملی روم یا شیئرنگ رہائش کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ لانگ حج کو شارٹ یا شارٹ کو لانگ پیکیج میں تبدیل کرنے کی سہولت مل گئی۔

اس کے علاوہ عازمین، پاک حج ایپ سے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کر کے متعلقہ ڈاکٹر سے تصدیق کے بعد دوبارہ پورٹل پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ سمندر پار پاکستانی اپنے قریب ترین ڈاکٹر سے تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنے کے پابند ہوں گے۔ نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تیار کردہ ڈیجیٹل پورٹل پر پرائیویٹ حج کی بکنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے