پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان رجیم کے بےبنیاد الزامات مسترد کردیئے۔ وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان کا نورستان یا افغانستان میں کسی اندرونی جھڑپ سے کوئی تعلق نہیں۔ پاکستانی فورسز اور اداروں کے ملوث ہونے کے دعوے من گھڑت ہیں۔ پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی قابل تصدیق ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔
پاکستان نے نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق پاکستان کا نورستان یا افغانستان میں کسی بھی اندرونی جھڑپ سے کوئی تعلق نہیں۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس اداروں کے ملوث ہونے کے دعوے من گھڑت ہیں۔
وزارتِ اطلاعات و نشریات نے سابق افغان اہلکاروں کی بھرتی یا تربیت اور داعش سمیت کسی دہشتگرد گروہ کی سہولت کاری کے الزامات بھی مسترد کردیے۔
بیان کے مطابق پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی قابلِ تصدیق ثبوت پیش نہیں کیا گیا، جبکہ الزامات کے حق میں شناخت، دستاویزات، مواصلاتی ریکارڈ یا فرانزک شواہد بھی فراہم نہیں کیے گئے۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات نے کہاکہ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش مبینہ ویڈیو پاکستان سے کسی تعلق کو ثابت نہیں کرتی۔
وزارت کے مطابق اقوام متحدہ کی مسلسل رپورٹس افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی اور سرگرمیوں کی نشاندہی کرتی ہیں۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات نے کہاکہ افغان سرزمین پر سرگرم دہشتگرد گروہ پاکستان اور علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
بیان کے مطابق دہشتگردوں کو پناہ دینے والی طالبان حکومت کا پاکستان پر دہشتگردی کی حمایت کا الزام باعثِ تعجب ہے۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات نے کہاکہ طالبان حکومت داخلی سلامتی کے مسائل کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنے کے بجائے دہشتگرد تنظیموں کے خلاف قابلِ تصدیق کارروائی کرے۔
وزارت نے کہاکہ طالبان حکومت افغان سرزمین پاکستان یا کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہونے دینے کا وعدہ پورا کرے۔
وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق غیر شمولیتی اور غیر نمائندہ طالبان حکومت کے ایسے جھوٹے دعوے داخلی اختلافِ رائے اور خواتین، بچوں اور اقلیتوں پر جبر سے توجہ ہٹانے کی کوششوں کے بھی عکاس ہیں۔
وزارت اطلاعات ونشریات نے افغان سرزمین پر سرگرم دہشت گرد پاکستان اور علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیے۔ دہشت گردوں کو پناہ دینے والی طالبان رجیم کا پاکستان پردہشتگردی کی حمایت کا الزام باعث تعجب ہے۔
