قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 168 بہاولپور میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا مرحلہ جاری ہے۔ حلقے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک منیر اقبال چنڑ اور آزاد امیدوار ولی داد چیمہ کے درمیان مقابلہ تھا۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 111 پولنگ اسٹیشنز سے نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں، جن میں مسلم لیگ (ن) ملک منیر اقبال چنڑ کو برتری حاصل ہونے کی اطلاعات ہیں۔
حلقے کے 292میں سے111پولنگ اسٹیشنزکاغیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کےمنیراقبال چنڑ18433ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار ولی داد چیمہ10793ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہے۔
این اے 168 میں ضمنی انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 4 لاکھ 83 ہزار 143 ووٹرز رجسٹرڈ تھے، جبکہ 292 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوکر شام 5 بجے تک جاری رہی۔
حلقہ این اے 168 کی نشست سابق رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ مسلم لیگ ن نے ان کے صاحبزادے ملک منیر اقبال چنڑ کو امیدوار نامزد کیا، جبکہ ولی داد چیمہ سابق وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کے صاحبزادے ہیں۔
