ملک کے مختلف شہروں میں بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے متعدد شہروں میں ابرکرم برس پڑا۔ بارش کے بعد موسم ٹھنڈا ہوگیا۔ جڑواں شہروں کی بات کریں جہاں مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ کہیں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا تو کہیں نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔

گوجرخان، اٹک، بورےوالا، خانپور، سلانوالی، دنیاپور، میلسی، بھیرہ ، جہانیاں، کبیروالا، گوجرخان، گوجرہ اور چنیوٹ سمیت مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی ۔ میلسی اور گردونواح میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔

ہری پور، مانسہرہ اور مضافاتی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ وادی کاغان اور وادی سرن کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ چارسدہ میں وقفے وقفے سے بوندا باندی جاری ہے۔

میرپور آزادکشمیر میں بھی بارش کے بعد ٹھنڈ کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جارہا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ کل شام تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

بارش کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کے فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے