عزمِ استحکام ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں،کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق باڑہ کےعلاقے میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا،کارروائی میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔
