اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان آل پارٹیزکانفرنس کیلئے متحرک ہو گیاہے اورپیپلز پارٹی کے بعد دیگر جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے جماعت اسلامی،اے این پی،قومی وطن پارٹی سمیت دیگرجماعتوں سے رابطے کئے جائیں گے۔جمعیت علمائے اسلام کی قیادت کو اے پی سی کےحوالے سے پہلے ہی دعوت دی جا چکی ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے عوام پاکستان پارٹی کی قیادت سے بھی رابطہ کر لیا۔ اپوزیشن قیادت کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات متوقع ہے۔
