عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے سوال کو قبل از وقت قرار دے دیا

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے سوال کو قبل از وقت قرار دے دیا۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نےاپنےبیان میں کہاخیبرپختونخوا میں گورننس کی ناکامی واضح ہے،صوبائی حکومت دہشتگردی روکنےمیں ناکام رہی،این ایف سی میں ہر سال دہشتگردی کےتدارک کیلئے فنڈز دیے جاتے ہیں،اسکےباوجود خیبرپختونخوا میں کوہاٹ اور ڈی آئی خان سمیت دہشتگردی کے بڑے واقعات ہوئے۔

وفاقی وزیراطلاعات نےکہا دہشتگردی کے خاتمے کےحوالے سےصوبائی حکومت نے نہ کچھ کیا اور نہ کرنا چاہتی ہے،سیاست اتنی اہم نہیں کہ اسے لوگوں کی زندگیوں پرترجیح دی جائے،خیبرپختونخوا حکومت سیاست ترک کرکےان علاقوں میں جائے جہاں لاشیں گررہی ہیں،پی ٹی آئی سیاسی طور پر بہت کمزور ہوچکی ہے،مجھے نہیں لگتا کہ سہیل آفریدی سیاسی طور پر اتنے طاقتور ہیں کہ لانگ مارچ کرسکیں۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے