خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، متعدد دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں  خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے اور سرنگیں تباہ کی گئیں، بڑی مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا، آپریشن کے دوران متعدد خارجی دہشت گردوں کےہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ سرچ آپریشن کے دوران دھماکہ خیزمواد برآمد کر کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے ناکارہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کچھی کے علاقے سنی میں انٹیلیجنس بیسڈکارروائی کے دوران 6 دہشتگردوں جہنم واصل کردیا۔

فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو کواڈ کاپٹرز کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، ہلاک دہشتگردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولابارود برآمد کرلیا گیا، علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے