وفاقی حکومت کا لانگ مارچ کی صورت میں آئینی آپشن فوری استعمال کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا حکومت کے طرزعمل پر سخت ردعمل دینے اور محاذ آرائی کی صورت میں آئینی و قانونی آپشن فوری استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

خیبرپختونخوا کی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں اہم فیصلے کر لئے گئے۔ وفاقی وزیر داخلہ کی خیبر پختونخوا کی امن و امان کی صورتحال پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی، پی ٹی آئی سے جاری بیک ڈور رابطوں سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں خیبر پختونخوا کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے آئینی و قانونی آپشنز پر تفصیلی غور کیا گیا، وزیراعظم کو افغان سرحد کی صورتحال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے آگاہ کیا گیا۔

وزیر قانون نے خیبر پختونخوا کی صورتحال پر آئینی و قانونی نقطہ نظر اور دستیاب آپشنز پیش کر دیئے، رانا ثناء اللہ اور امیر مقام کی خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال اور اتحادیوں سے رابطوں پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کو پیغام دیا گیا ہے کہ طرزعمل تبدیل کرے یا نتائج کیلئے تیار رہے۔ صوبے کے انتظامی اور سیاسی مستقبل سے متعلق فیصلہ کرنے کا اختیار صدرِ مملکت اور وزیراعظم کو دے دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں امن و امان کا قیام اور سرحدوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ خیبرپختونخوا کے عوام کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑا جاسکتا۔ صوبے میں امن و امان کے قیام کیلئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ وفاقی اور صوبائی سطح پر امن و امان کی صورتحال پر مسلسل رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے