وزیراعظم کا صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کے ہر خاندان کیلئے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے امداد کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کے اہل خانہ کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیاہے ، انہوں نے کہا کہ  ہر سوگوار خاندان کو ایک کروڑ25 لاکھ روپے مالی معاونت فراہم کی جائے گی،  ایک گھر،  بچوں کو مفت تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان بھی کردیا۔

وزیراعظم نے صومالیہ میں جاں بحق پاکستانی کاشف عمر کے بیٹے اذہان کاشف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور والد کے انتقال پر اہل خانہ سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت اس مشکل وقت میں سوگوار خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ وزیراعظم نے ہائی جیک بحری جہاز سے بازیابی کے دوران جانیں گنوانے والے تین پاکستانیوں کی میتیں جلد وطن لانے، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور صومالیہ میں موجود دیگر پاکستانی عملے کی بحفاظت واپسی کے لیے بھی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے