خیبر پختونخوا کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 799 ارب روپے ملے: دستاویز

پشاور: خیبرپختونخوا کودہشت گردی کےخلاف جنگ میں 799 ارب روپے ملے، 2010-11 سے ستمبر 2026 تک 799 ارب 35 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔

کے  پی محکمہ خزانہ کی دستاویز کے مطابق فنڈز دہشت گردی سے نقصانات کے ازالے کی مد میں دیے گئے، خیبرپختونخوا کو  ہرسال وفاق سے فنڈز ملے۔

دستاویز کے مطابق 7ویں این ایف سی کے تحت کے پی کو وفاقی ٹیکس پول سے ایک فیصد اضافی رقم ملی، 2026-27 میں وار آن ٹیرر فنڈ کا تخمینہ 149 ارب 76 لاکھ روپے مقرر ہوا۔

دستاویز کے مطابق  رواں مالی سال کے پہلے ڈھائی ماہ میں 23 ارب 69 لاکھ روپے جاری ہوئے۔2024-25 میں خیبرپختونخواکو 112 ارب 29 کروڑ 60 لاکھ روپے ملے۔ 2025-26 میں 128 ارب 23 کروڑ 40 لاکھ روپے ملے۔

ذرائع کے مطابق فنڈ کے لیے صوبائی کنسولیڈیٹڈ فنڈ میں الگ ہیڈ موجود نہیں۔

محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ فنڈز دوسرے صوبوں کو بھی ملتے ہیں، فنڈ کا حجم ایف بی آر اہداف سے منسلک ہے،  اہداف مکمل ہوں تو فنڈ بھی مکمل ملتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے