پنجاب بھر میں آج سے 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کےنوٹیفکیشن کےمطابق عوامی مقامات،شاہراہوں اورکھلی جگہوں پر 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، جلوس، ریلی، جلسے اور دھرنے پر پابندی عائد ہوگی۔
عوامی مقامات پرہرقسم کےہتھیار لےجانے اور انکی نمائش،جبکہ غیرقانونی اجتماعات میں شرکت کے لیے لوگوں کو اکسانے یا ترغیب دینے پر بھی پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ کےمطابق پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات،نماز جنازہ، تدفین،مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پرنہیں ہوگا،عدالتیں،حکومتی ادارے اورباضابطہ اجازت سے ہونے والی تقریبات بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کےمطابق قانون نافذ کرنےوالے اداروں، انٹیلیجنس ایجنسیوں اور ڈیوٹی پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا،قانون نافذ کرنےوالے اداروں اور انٹیلیجنس ایجنسیوں سے فوری نوعیت کے خطرات کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں،انٹیلیجنس رپورٹس میں دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے عوامی اجتماعات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔
