امریکی حکام کو جعلی ڈاک ٹکٹ فروخت کرنے والے ملزم فہیم اکرم کی تلاش

امریکی حکام نے عوام سے جعلی ڈاک ٹکٹ فروخت کرنے والے ملزم فہیم اکرم کی تلاش میں مدد کی اپیل کی ہے۔

فلوریڈا اٹارنی آفس کے مطابق فہیم اکرم نامی ملزم نے 50 لاکھ سے زائد جعلی شپنگ لیبلز فروخت کیے، امریکی پوسٹل سروس کو 12 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا، اسے تلاش کرنے میں ہماری مدد کریں۔

حکام کے مطابق ملزم کو خود سے پکڑنے کی کوشش ہرگز نہ کریں۔ اگر آپ کے پاس ایسی معلومات موجود ہیں کہ وہ کہاں ہے تو امریکی حکام سے رابطہ کریں۔ امریکی پوسٹل انسپیکشن سروس نے اس کی گرفتاری اور سزا تک پہنچانے والی معلومات فراہم کرنے پر ایک لاکھ ڈالر تک انعام کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل 28 ستمبر کو امریکی ریاست فلوریڈا کی جیوری نے فہیم اکرم پر امریکی پوسٹل سروس کو 126 ملین ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچانے کے الزام میں فردِ جرم عائد کی تھی۔

ملزم پر امریکہ کے خلاف دھوکہ دہی کی سازش، جعلی ڈاک لیبل بنانے اور فروخت کرنے کے پانچ الزامات، جبکہ الیکٹرانک ذرائع سے فراڈ (وائر فراڈ) کے چار الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

جرم ثابت ہونے کی صورت میں انھیں سازش اور جعلی ڈاک سے متعلق الزامات پر 5 سال تک قید، جبکہ ہر وائر فراڈ الزام پر 20 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے