کڑپہ، ضلع کرک میں خوارج کی فائرنگ سے ایس ایچ او داؤد خان اور پولیس اہلکار فرہاد شہید ہوئے تھے، اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی اور انہیں پھولوں کی چادریں چڑھا کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔
نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کے جسدِ خاکی مکمل سرکاری اعزاز اور احترام کے ساتھ تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیے گئے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور صوبائی حکومت کا کوئی نمائندہ نمازِ جنازہ میں شریک نہیں ہوا، تاہم پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔
