برطانیہ کی یورپی یونین میں واپسی کا مطالبہ پارلیمنٹ پہنچ گیا

British MPs demand government apologize for role in founding Israel

برطانیہ کی یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت کا مطالبہ پارلیمنٹ پہنچ گیا ہے۔ اراکینِ پارلیمنٹ آج، 12 اکتوبر کو، اس معاملے پر بحث کریں گے۔ یہ بحث عوامی درخواست پر ہوگی، جس پر 111,687 افراد دستخط کر چکے ہیں۔

برطانوی پارلیمنٹ کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق درخواست پر بحث کا وقت مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے مقرر کیا گیا ہے۔ تاہم، اس بحث کے اختتام پر یورپی یونین میں واپسی کے حق میں یا مخالفت میں ووٹنگ نہیں ہوگی۔

عوامی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی، جسے بریگزٹ کہا جاتا ہے، برطانیہ کے لیے متوقع فوائد نہیں لا سکی۔ درخواست گزاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

درخواست میں معاشی ترقی، تجارت اور عالمی سطح پر برطانیہ کے کردار کو اہم نکات قرار دیا گیا ہے۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ یورپی یونین میں واپسی سے معاشی مواقع بڑھ سکتے ہیں۔

لندن کے میئر صادق خان بھی یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت کی حمایت کر چکے ہیں۔ انہوں نے حکمراں جماعت لیبر پارٹی پر زور دیا ہے کہ وہ یورپی یونین میں واپسی کے لیے واضح مؤقف اختیار کرے۔

صادق خان کے مطابق حکومت کو عوام کے سامنے یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت کے امکانات پر کھل کر بات کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ بریگزٹ کے معاشی اور سیاسی اثرات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے