سلمان شریف پاکستان کے سفیر کی ذمہ داریاں سنبھالنے جرمنی پہنچ گئے

سلمان شریف پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے جرمنی پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی سفارت خانے نے منگل کو ان کی آمد سے متعلق بیان جاری کیا۔

بیان کے مطابق، برلن کے ہوائی اڈے پر جرمنی کی وزارتِ خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔ ڈپٹی ہیڈ آف مشن (ڈی ایچ ایم) اور پاکستانی سفارت خانے کے دیگر افسران بھی استقبال کے لیے موجود تھے۔

سلمان شریف جرمنی میں پاکستان کی سفارتی نمائندگی کریں گے۔ وہ نئی ذمہ داریوں کے تحت دونوں ممالک کے تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے کام کریں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے