فیکٹ چیک، خیبر میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم کی خبریں بے بنیاد قرار

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں شدید تصادم، متعدد پولیس اہلکاروں کے زخمی اور بعض کے اغوا کی خبریں سراسر بے بنیاد ہیں، علاقے میں حالات مکمل  پرامن اور کنٹرول میں ہیں۔

پی ٹی آئی کے بعض اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک اکاؤنٹس کی جانب سے جعلی خبر پھیلائی جا رہی ہے ، بے بنیاد خبر میں دعویٰ کیا گیا کہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان  باڑہ اور خیبر میں شدید تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ بعض کو مظاہرین نے اغوا کر لیا ہے۔

فیکٹ چیک کے مطابق ‏یہ خبر سراسر بے بنیاد اور جعلی ہے۔ ‏چند افغان اور مقامی شرپسند عناصر نے پی ٹی آئی کے بعض سیاست دانوں کے ساتھ مل کر امن و امان کی صورتِ حال خراب کرنے کی کوشش کی۔ تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صورتِ حال کو قابو میں کر لیا۔ ‏اس وقت حالات مکمل طور پر پُرامن ہیں اور سڑکوں پر کسی قسم کے مظاہرین موجود نہیں۔  پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے یا انہیں اغوا کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ایسی جعلی خبروں پر یقین کرنے یا انہیں آگے پھیلانے سے گریز کریں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے