حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 پیسے فی لٹر کمی کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی قیمت 392 روپے 66 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 82 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 14 اکتوبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔

اعلامیے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے