سونے کی گرتی قیمت ایک دن کے وقفے کے بعد پھر سنبھل گئی۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 3500 روپے بڑھ کر 425636 روپے ہوگئی،دس گرام سونے کی قیمت 3001 روپے بڑھ کر 364914 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی 61 روپےمہنگی ہوکر 5854 روپےکی ہوگئی،دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونےکی 4 ہزار ڈالرکی اہم حد دوبارہ بحال ہوگئی،فی اونس سونا 35 ڈالر مہنگا ہوکر 4031 ڈالر کا ہوگیا۔


