جارحانہ بیٹنگ کے لیے مشہور 38 سالہ گلین میکسویل نے آسٹریلیا کی جانب سےکرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں نمائندگی کی۔ وہ 2015 اور 2023 کے ون ڈے ورلڈکپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیموں کا بھی حصہ رہے۔2 ون ڈے ورلڈکپ جیتنے کے علاوہ وہ2021 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔
گلین میکسویل نے7 ٹیسٹ،149 ون ڈے اور 130 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔
میکسویل نے اگست 2012 میں افغانستان کے خلاف ون ڈے میچ سے اپنے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے 149 ون ڈے میچز میں 3 ہزار 990 رنز بنائے۔ ون ڈے میں ان کا سب سے بڑا انفرادی اسکور 201 رنز رہا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ون ڈے میں77 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
ستمبر 2012 میں انہوں نے پاکستان کے خلاف اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا۔ اس کے بعد انہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے 130 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں شرکت کی، جن میں 2 ہزار 897 رنز بنائے اور 51 وکٹیں حاصل کیں۔ اس فارمیٹ میں ان کا سب سے بڑا انفرادی اسکور 145 رنز رہا۔

