خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی کے سابق دور حکومت میں منظور کی گئی سالانہ ترقیاتی سکیموں کی چھان بین شروع کردی گئی ہے،سابق حکومت کے دور میں 1224 نئی ترقیاتی اسکیمیں شامل کی گئی تھیں جن کی مجموعی لاگت کا تخمینہ ایک ہزار 348 ارب روپے تھا جب کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں ان اسکیموں کے لیے 107 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور چھان بین کے دوران کسی قسم کا سیاسی اثر و رسوخ قبول نہیں کیا جائے گا۔سرکاری ذرائع کے مطابق متعلقہ فورمز سے تاحال منظوری حاصل نہ کرنے والی اسکیموں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، زیر جائزہ اسکیموں میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور اسپیکر بابر سلیم کے حلقوں کی اسکیمیں بھی شامل ہیں۔
Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
خیبرپختونخواہ:پی ٹی آئی کے سابق دورحکومت میں منظور کی گئیں ترقیاتی سکیموں کی چھان بین شروع
Related Posts
All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

