صحافی اور اینکر پرسن ربیعہ احسن اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔
پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ ربیعہ احسن کی لاش اڈیالہ روڈ پر واقع علاقے گلشن آباد میں ان کے گھر کے ایک کمرے سے برآمد کی گئی ہے جس پر گردن کے نیچے گولی لگنے کا نشان موجود ہے۔
ایک بیان میں راولپنڈی سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) حسن مشتاق سکھیرا نے بتایا ہے کہ اس واقعے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے جبکہ ربیعہ احسن کے شوہر کو تحویل میں لے لیا گیا اور پولیس نے آلہ قتل اپنے قبضہ میں لیا ہے۔
سی پی او راولپنڈی نے جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ’خاتون کو گردن کے نیچے گولی لگی ہے۔ ان کی شناخت ربیعہ احسن کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ ایک نجی ٹی وی چینل کی پروگرام ہوسٹ ہیں۔‘

