84 سالہ سینئر اداکار کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ان کے مقبول شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی 18’ کی شوٹنگ گزشتہ ایک ہفتے سے تعطلی کا شکار ہے تاہم اب شو کے منتظمین نے نئی اقساط کی شوٹنگ عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چینل دیوالی کی خصوصی نشریات کے طور پر شو کی پرانی اقساط دوبارہ نشر کر رہا ہے جن میں مشہور شخصیات بطور مہمان شرکت کرچکے ہیں، شو کی آخری بڑی سلیبرٹی ایپی سوڈ میں رنبیر کپور، سائی پلوی اور روی دوبے شریک تھے، جو اپنی آنے والی فلم ‘رامائن’ کی تشہیر کے لیے شو میں مہمان بنے تھے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ امیتابھ بچن کی صحت میں بہتری آنے کے بعد آئندہ ہفتے سے شو کی شوڑنگ کا آغاز پھر سے کیا جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے اس قسط کو فلم کی ریلیز کے موقع پر نشر کرنے کا منصوبہ تھا تاہم امیتابھ بچن کی صحت کے مسائل کی وجہ سے چینل کو اپنے منصوبوں میں تبدیلی کرنی پڑی۔

