الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات تین مرحلوں میں کرانے کا شیڈول جاری کیا ہے۔
پہلا مرحلے میں 7 فروری 2027کولاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژن،دوسرےمرحلے میں 14 فروری 2027کو
ساہیوال، ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں انتخابات ہوں گے۔تیسرے مرحلے میں 21 فروری 2027 کو
راولپنڈی، سرگودھا (بشمول ضلع میانوالی) اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں انتخابات ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق30 نومبر 2026 کوحلقہ بندیوں کی حتمی فہرست الیکشن کمیشن کو فراہم کی جائے گی اوردسمبر 2026 کے دوسرےہفتے
الیکشن کمیشن کی جانب سے باقاعدہ تفصیلی انتخابی پروگرام(کاغذات نامزدگی،اسکروٹنی وغیرہ) کا اعلان کیا جائے گا۔

