Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ہمارے لیے پیپلزپارٹی، ن لیگ سمیت تمام سیاسی جماعتیں اہم ہیں۔محسن نقوی

نومبر 12, 2026

بیرسٹر گوہرلاہور پہنچ گئے،پی آئی سی میں زیر علاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات،زین قریشی بھی ہمراہ تھے

نومبر 12, 2026

لاہور:ٹک ٹاک بناتے ہوئے شیرنی کے حملے میں نوجوان جاں بحق

نومبر 12, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعرات, نومبر 12
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»کالم»ڈیموکریٹس نے راستہ دکھادیا
کالم

ڈیموکریٹس نے راستہ دکھادیا

EditorBy Editorنومبر 12, 2026Updated:نومبر 12, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

محمود شام

ایک راستہ بزنس مین امریکی صدر نے ہمیں دکھایا تھا جو دو سال سے چل رہا تھا مگر خلق خدا پریشان تھی۔

ایک راستہ اب ہمیں امریکہ کے ڈیموکریٹس نے دکھایا جس سے وہ خود بھی فتحیاب ہوئے دنیا نے بھی سکون کا سانس لیا ۔جمہوریت کے استحکام،مسائل کے پرامن حل کیلئے ڈیموکریٹس کا راستہ ہی صدیوں سے کامیاب چلا آ رہا ہے یہ ہے خلقت شہر سے براہ راست رابطہ۔انکے دل پر جو گزرتی ہے اس کا حال جاننے کا۔پھر ان معاملات کو آئین کے تناظر میں طے کرنے کی حکمت عملی۔ یورپی ملکوں ۔کینیڈا امریکہ میں بھی یہی طرز حکمرانی نتیجہ خیز رہا ہے ۔پہلے مسائل کی تشخیص پھر ان کے حل کیلئے لائحہ عمل کی تشکیل اور ہر مرحلے پر عوام کو فیصلہ سازی میں شریک کرنا ۔امریکہ میں سینٹ ایوان نمائندگان ۔ پارلیمانی جمہوریتوں میں پارلیمنٹ کے ذریعے لوگوں کو پالیسی سازی میں شامل کیا جاتا ہے۔

تاریخ کے ایک طالبعلم کی حیثیت سے میں پاکستان میں پہلی بار اکثریت اور حکمرانوں کے درمیان اتنی زیادہ دوریاں دیکھ رہا ہوں ۔یہ ایک خطرناک رجحان ہے۔ حکمران تو ان دوریوں کو دور کرنا ہی نہیں چاہتے لیکن ہمارے محقق دانشور اساتذہ علمائے کرام درد مند پاکستانی اس کو تشویش ناک سجھ رہے ہیں۔ پارلیمانی جمہوریتوں میں نئے انتخابات ہی ایسے بحرانوں کا تریاق رہے ہیں۔ جیسے 1988 ءسے 1993ءتک ہوتے رہے لیکن اب نئے انتخابات سے بھی تبدیلی نہیں آتی کیونکہ ان پرعوام کا اعتبار نہیں رہا۔ اب کے سیاسی بحران اسی لیے گمبھیر ہوتا جا رہا ہے۔مسئلہ بنیادی طور پر سیاسی ہے ۔ جب ہم نے پارلیمانی جمہوریت کا راستہ اپنایا ہوا ہے ۔جس میں پارلیمنٹ سپریم ہوتی ہے تو ہمیں اس کے تقاضے پورے کرنےچاہئیں ۔

امریکی ڈیموکریٹس نے اس سال مسلسل اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ بڑے جلسے جلوس ریلیاں نکالے بغیر بھی تبدیلی لائی جا سکتی ہے ۔اس کیلئے پہلے تو احساس زیاں ضروری ہے پھر یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ اس وقت زیاں کی زد میں کون کون سے شعبے آ چکے ہیں ۔کیا لائحہ عمل ہو سکتا ہے کہ ایک طرف تو زیاں کو روکا جائے اور دوسری طرف آئندہ زیاں واقع نہ ہو۔ اس کیلئے فوری اقدامات بھی کیے جائیں اور طویل المیعاد پالیسیاں بھی مرتب کی جائیں۔

جمہوری عمل اور خاص طور پر پارلیمانی جمہوری نظام کا ستون تو قومی سیاسی جماعتیں ہی ہوتی ہیں ۔جو پورا سال متحرک رہتی ہیں ۔صدارتی نظام میں امریکہ میں سیاسی پارٹیاں صرف انتخابی سال میں سرگرم ہوتی ہیں ۔پاکستان ایک سیاسی جماعت نے ہی ایک سیاستدان ایک بیرسٹر کی قیادت میں حاصل کیا تھا۔ انہیںتاجروں، صنعتکاروں،اساتذہ، علماء، وکلا، دانشوروں، نوجوانوں کی معاونت میسر تھی۔ قیام پاکستان کے بعد بھی قومی سیاسی جماعتوں نے جب جب سیاسی حکمت عملی مرتب کی تو انہیں کامیابی نصیب ہوئی ہے ۔اس وقت سیاسی افق پر جو سیاسی جماعتیں نمایاں نظر آرہی ہیں۔ ان میں پاکستان مسلم لیگ نون وفاق پنجاب اور آزاد کشمیر میں حکمران ہے۔ نون لیگ کی وفاق میں حامی پاکستان پیپلز پارٹی سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان میں حکومت کر رہی ہے ۔خیبر پختون خوا میں گورنر بھی اسی کا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف بڑی اپوزیشن پارٹی ہے ۔قومی اسمبلی سینٹ میں پنجاب میں موثر اپوزیشن ہے ۔جمیعت علمائے اسلام اپنی متحرک قیادت کی وجہ سے اس وقت توجہ کا مرکز ہے۔ ایم کیو ایم وفاق میں شریک ِحکومت ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کی بھی اپنی ایک اہمیت ہے۔ جماعت اسلامی اگرچہ کہیں بھی حکومت میں نہیں ہے لیکن عوامی مسائل پر دھرنوں اور ریلیوں کے ذریعے وہ اپنی سیاسی حمایت اور سیاسی شعور کا مظاہرہ کرتی رہتی ہے ۔یہ ساری نمایاں پارٹیاں کئی دہائیوں سے میدان عمل میں ہیں۔ ان کے کارکن بھی بہت باوفا ہیں لیکن ایک دہائی سے یہ سیاسی پارٹیاں حقیقی معنوں میں سیاسی نہیں رہیں ۔ان کے عوام سے تو کیا اپنے کارکنوں سے بھی رابطے نہیں ہیں۔ سیاسی پارٹیاں ضلعی کنونشن، صوبائی کنونشن اور قومی کنونشن کے ذریعے اپنے کارکنوں کو متحرک رکھتی ہیں۔ اور انہی کنونشنوں میں اپنے عہدے داروں کا انتخاب کرواتی ہیں ۔میں تو سیاست اور تاریخ کا ایک ادنیٰ طالب علم ہوں اس لیے یہ سوچ حاوی رہتی ہے کہ ہم موجودہ بحران سے کیسے نکلیں گے۔ ایک بھنور میں ہیں اور بہت تیزی سے گردش بھی کر رہے ہیں ۔بہت سوں کو یہ گمان ہے کہ ہم مسافتیں بہت تیزی سے طے کر رہے ہیں مگر جب ذرا دیکھتے ہیں تو ادراک ہوتا ہے کہ ہم وہیں کے وہیں کھڑے ہیں۔ چالیس چالیس سال سے حکومت کرتی پارٹیاں یہ کہتی ہیں کہ اب اگر ہمیں عوام نے موقع دیا تو ہم تبدیلی لے آئیں گے۔ پہلے جب ایسے غیر معمولی حالات ہوتے تھے تو آئین منسوخ کر دیا جاتا تھا ۔ اب کےایسا تو نہیں ہے ایک آئین ہے۔ متفقہ منظور شدہ اگرچہ اس میں 27 ترامیم ہو چکی ہیں ۔

سیاست کے ایک طالب علم کی حیثیت سے میں اگر یہ جاننا چاہوں کہ ہماری مذکورہ بالا سیاسی جماعتوں کے کیا نظریات ہیں۔ کون سی پارٹی پاکستان کو کس قسم کا ملک بنانا چاہتی ہے۔ اس کی معیشت کی ترقی کیلئے کیا ارادے رکھتی ہے ۔عوام کی خوشحالی اور زندگی آسان کرنے کیلئے کیا ٹھوس تجاویز رکھتی ہے۔ معاشرہ کیسا قائم کرنا چاہتی ہیں ۔ان کی تعلیمی پالیسی کیا ہے۔ یہ کیسی تجارت کی خواہاں ہے۔ اس کی مذہبی پالیسی کیا ہے۔ امریکہ کے ساتھ کیسے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں موجودہ صورتحال پر ان کی کیا رائے ہے اپنے عظیم دوست چین سے کس قسم کے رشتے استوار کرنے کے ارادے ہیں۔ ہماری اپنے ہمسایوں انڈیا افغانستان اور ایران کیلئے کیا پالیسیاں ہیں تو آپ کو اور ہمیں اس کا کوئی باقاعدہ باضابطہ دستاویزی جواب نہیں ملتا ہے۔بڑے بڑے بحران آتے ہیں گزر جاتے ہیں ۔عالمی سطح پر تبدیلیاں ہوتی ہیں تو دنیا بھر میں سیاسی پارٹیاں اپنے پالیسی بیانات جاری کرتی ہیں۔ اب امریکہ میں مڈٹرم انتخابات کےنتائج اس سے پہلے مکہ دفاعی معاہدہ ۔افغانستان تیزی سے اپنے ہمسایہ ملکوں سے تجارتی اور معاشی معاہدے کر رہا ہے اس پر بھی ہمیں پارٹیوں کے موقف سےآگاہی نہیں ہوتی۔

قبولیت جن پارٹیوں کو حاصل ہے وہ بھی سیاسی طور پر سرگرم نہیں ۔ مقبولیت والی سیاسی جماعت نے بھی اپنے آپ کو صرف پارٹی کے بانی کی ذات تک محدود کر لیا ہے ۔واہگہ سے گوادر تک کی اکثریت عالمی اور ملکی امور پر اس کا موقف جاننے کیلئے بے تاب رہتی ہے۔ یہ اپنے ضلعی صوبائی کنونشن چار دیواری میں یا آن لائن منعقد کر سکتی ہے۔1985 سے باری باری حکومتیں کرنے والی پارٹیاں کیونکہ قرضے بڑھا چکی ہیں۔ کرپشن کے الزامات ہیں۔ اس لیے ان کیلئے ناپسندیدگی بڑھتی جا رہی ہے ۔پاکستان میں حقیقی آزادی اور خالص جمہوریت اس وقت تک نہیں آسکتی جب تک یہ سیاسی پارٹیاں سیاسی طور پر متحرک نہ ہو جائیں۔ امریکی ڈیموکریٹس نے یہ راستہ دکھا دیا ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    جب چلتے نہیں تو سکے بنانے کا فائدہ کیا؟

    نومبر 12, 2026

    سعید علوی کاشعری مجموعہ زیست

    نومبر 11, 2026

    نئے صوبے یا نیا تنازع

    نومبر 11, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    جب چلتے نہیں تو سکے بنانے کا فائدہ کیا؟

    نومبر 12, 2026

    ڈیموکریٹس نے راستہ دکھادیا

    نومبر 12, 2026

    سعید علوی کاشعری مجموعہ زیست

    نومبر 11, 2026

    نئے صوبے یا نیا تنازع

    نومبر 11, 2026

    پنجاب کی تاریخ، شناخت اور ہیروز

    نومبر 9, 2026

    حکومتی اتحاد اور سیاسی منظر نامہ

    نومبر 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.