ویلنگٹن ٹیسٹ کے 5 ویں روز کا کھیل دیکھنے کے لیے کالج کے طلبہ سٹیڈیم پہنچ گئے اور بڑے پر سکون انداز میں برگرز کھا رہے تھے کہ اچانک کیمروں نے انہیں ٹی وی سکرین پر دکھا دیا۔
نوجوان فینز نے بڑی اسکرین پر خود کو دیکھنے کے بعد اپنے چہروں کو چھپانے کی کوشش کی تاہم بعد ازاں کالج چھوڑ کر میچ دیکھنے کے لیے آنے والوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جب کہ میچ کے دوران کمنٹیٹرز نے بھی خوب تبصرے بھی کیے۔
رپورٹ کے مطابق کالج اسٹیڈیم کے سڑک پار واقع ہے جہاں نیوز ی لینڈ اور بھارت کے درمیان پہلے ٹیسٹ کےآخری روز کا دلچسپ کھیل دیکھنے طالب علم اسٹیڈیم پہنچے تھے۔

