Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»خبریں»چکن گونیا کی روک تھام کے لیے ایڈوائزری جاری
خبریں

چکن گونیا کی روک تھام کے لیے ایڈوائزری جاری

EditorBy Editorستمبر 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

وزارت قومی صحت خدمات (این آئی ایچ) نے ملک بھر میں چکن گونیا وائرل انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے محکمہ صحت کے حکام کو بھیجی گئی ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ چکن گونیا ایک وائرل بیماری ہے جو چکن گونیا وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے اور یہ ’ایڈیس مچھروں‘ کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے، لفظ چکن گونیا کا مطلب ہے ’جھک جانا‘ ہے، جو مصیبت زدہ مریضوں کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق، کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں چکن گونیا کے پھیلنے کے بعد یہ بیماری اب ڈینگی بخار کی طرح ملک کے کئی حصوں میں وبائی شکل اختیار کر چکی ہے، بیماری کا آغاز عام طور پر مچھر کے کاٹنے کے چار سے آٹھ دن بعد ہوتا ہے لیکن یہ 2 سے 12 دن تک رہ سکتا ہے، ویریمیا علامات کے آغاز سے 5 سے 7 دن تک برقرار رہتا ہے۔

چکن گونیا ایڈیس مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے، بنیادی طور پر ایڈیس ایجپٹی اور ایڈیس البوپکٹس کے کاٹنے سے، یہ مچھر دن کے وقت متحرک رہتے ہیں، دونوں قسم کے مچھر کھلی فضا میں پائے جاتے ہیں لیکن ایڈیس ایجپٹی آسانی سے گھر کے اندر بھی موجود ہوسکتا ہے، زیادہ تر ٹرانسمیشن گرمی میں بارش کے موسم کے دوران یا اس کے بعد ہوتی ہے

پاکستان چکن گونیا وزارتِ صحت
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں پنجاب پولیس کے خلاف مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور

    ستمبر 15, 2026

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

    جولائی 23, 2026

    بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم

    جون 3, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.