Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»خبریں»حکومت کا تین ماہ میں 9000 ارب روپے قرض لینے کا پلان
خبریں

حکومت کا تین ماہ میں 9000 ارب روپے قرض لینے کا پلان

EditorBy Editorاکتوبر 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

مدنی اور اخراجات میں بڑھتے ہوئے عدم توازن کے باعث حکومت کا قرضوں پر انحصار بڑھتا جا رہا ہے۔ رواں مالی سال کے تین ماہ میں حکومت کو ٹیکس آمدنی میں 98 ارب روپے کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے حکومت نے بینکوں سے 9000 ارب روپے ادھار لینے کا شیڈول جاری کر دیا۔

مارکیٹ ٹریژری بلز(ٹی بلز)

حکومت اکتوبر نومبر اور دسمبر میں قلیل مدت کے مارکیٹ ٹریژری بلز فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر میں 1050 ارب روپے کے مارکیٹ ٹریژری بلز نیلام کئے جائیں گے۔ ان ٹریژری بلز کی مدت تین، چھ اور بارہ ماہ کی ہو گی۔

نومبر میں حکومت 1150 ارب روپے کے ٹی بلز بیچے گی۔ دسمبر میں فروخت کا ہدف 3000 ارب روپے رکھا گیا ہے۔

وسط اور طویل مدت کے بانڈز

حکومت نے 650 ارب روپے کے بانڈز فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان بانڈز کی مدت دو، تین، پانچ اور دس سال کی ہو گی۔ یہ بانڈز فکسڈ ریٹ یعنی مستقل شرح سود پر فروخت کئے جائیں گے۔

اکتوبر میں حکومت 200 ارب، نومبر میں 200 ارب اور دسمبر میں 250 ارب روپے کے فکسڈ ریٹ کے بانڈز فروخت کرے گی۔

فلوٹنگ ریٹ پر حکومت 3800 ارب روپے کے بانڈز فروخت کرنا چاہتی ہے۔ اکتوبر میں 1350 ارب روپے، نومبر میں 750 ارب روپے اور دسمبر میں 1700 ارب روپے کا قرض ان بانڈز کی نیلامی سے حاصل کیا جائے گا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں پنجاب پولیس کے خلاف مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور

    ستمبر 15, 2026

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

    جولائی 23, 2026

    بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم

    جون 3, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.