Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»خبریں»پاک فوج کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف جلد قانون حرکت میں آئے گا ،شیخ آفتاب احمد
خبریں

پاک فوج کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف جلد قانون حرکت میں آئے گا ،شیخ آفتاب احمد

EditorBy Editorدسمبر 14, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

حضرو۔ :مسلم لیگ ن کے سنیئر نائب صدر پنجاب ممبر قومی اسمبلی شیخ افتاب احمد نے کہا کہ ایک سازش کے تحت سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے اس طرح کی مہم چلانے والے ملک کے خیرخواہ نہیں، جلد ہی قانون ان کے خلاف حرکت میں آئے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے باڑہ گاؤں میں قاسم خان کی طرف سے دیے گئے عشائیہ کے موقع پر مغززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شیخ الحدیث مولانا یوسف شاہ ،شیخ اجمل محمود ،طلال اشرف بٹ ،ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر ،سٹی صدر حاجی احسان خان ،سابق کونسلر شیخ محمد عارف بیگ ، شیخ حامد قدوس کے علاوہ دیگر مغززین علاقہ بھی موجود تھے ۔

شیخ افتاب احمد نے کہا کہ میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے عمران خان کی سابقہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو بےتحاشہ نقصان پہنچا ملکی معیشت کو تباہ کیا گیا ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا لیکن پی ڈی اے کی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اب میاں محمد شہباز شریف ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں، دوست ممالک کے خصوصی تعاون سے پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 55 میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے علاقے کی سڑکیں اور رستے پختہ کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں بھی تحصیل حضرو کے درجنوں دیہاتوں کو کارپٹ سڑکیں دی تھیں، مسلم لیگ نون کی حکومت جب بھی اقتدار میں آئی ملک میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا عوام کو روزگار کے مواقع ملے بے روزگاری کے خاتمے کے لیے بھی مسلم لیگی قیادت نے ہمیشہ عملی اقدامات اٹھائے

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں پنجاب پولیس کے خلاف مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور

    ستمبر 15, 2026

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

    جولائی 23, 2026

    بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم

    جون 3, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.