Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»خبریں»دبئی میں آرٹیفشل انٹیلیجنس ویک منعقد کرنے کا اعلان
خبریں

دبئی میں آرٹیفشل انٹیلیجنس ویک منعقد کرنے کا اعلان

EditorBy Editorدسمبر 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

دبئی :دبئی میں اپریل کے دوران ’’ آرٹیفشل انٹیلی جنس ویک‘‘ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیاہے۔

العربیہ کے مطابق ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع اور دبئی فیوچر فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے دبئی میں 21 سے 25 اپریل کے دوران "ہفتہ مصنوعی ذہانت”کے انعقاد کی ہدایت کردی ہے۔

اس ہفتے کے پہلے سیشن میں بہت سے ایونٹس، کانفرنسز، اقدامات اور نمائشیں شامل کی جائیں گی۔ ان سرگرمیوں میں مصنوعی ذہانت کے مستقبل کے لیے دبئی کے ویژن کو پیش کیا جائے گا۔

یہ ایونٹ دبئی کی جانب سے منصوعی ذہانت کے استعمال کو تیز کرنے کے سالانہ منصوبے کے مطابق رکھا گیا ہے۔

’’ دبئی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ویک‘‘ کی مرکزی تقریبات دبئی کے ایمریٹس ٹاورز میں واقع "میوزیم آف دی فیوچر” اور "ایریا 2071” میں منعقد ہوں گی۔ اپنی نوعیت کی اس پہلی تقریب کے ایجنڈے میں مختلف سرگرمیاں رکھی گئی ہیں۔۔

خاص طور پر "اے آئی ریٹریٹ” "دبئی اے آئی فورم،” ، ‘‘انٹرنیشنل AI چیلنج‘‘ اور ’’مشینز کین سی‘‘ سمٹ اہم ہوں گے۔دبئی میں ” آرٹیفیشل انٹیلی جنس ویک” کا اہتمام جون 2024 میں "دبئی فیوچر فاؤنڈیشن” کے زیر اہتمام "مصنوعی ذہانت ری ٹریٹ ” کی کامیابی کے بعد کیا گیا ہے۔

دبئی کے میوزیم آف دی فیوچر کی تقریب میں 1,000 سے زیادہ ماہرین شرکت کریں گے۔ حکومت، نجی شعبے، پالیسی ڈیزائنرز اور دنیا بھر سے مصنوعی ذہانت سے متعلق صنعتوں کے رہنما اپنے خیالات پیش کریں گے۔ ’’ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ویک‘‘ کی مختلف تقریبات میں مصنوعی ذہانت کے آئیڈیاز، اس کے استعمال، استعمال کے علمبرداروں، اس کے ماہرین اور اس میں مہارت رکھنے والے ممتاز اداروں اور کمپنیوں کے عہدیداروں کی وسیع پیمانے پر شرکت ہوگی۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں پنجاب پولیس کے خلاف مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور

    ستمبر 15, 2026

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

    جولائی 23, 2026

    بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم

    جون 3, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.