Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»خبریں»جنوبی وزیرستان میں دہشتگرد حملہ،پاک فوج کے 16 جوان شہید
خبریں

جنوبی وزیرستان میں دہشتگرد حملہ،پاک فوج کے 16 جوان شہید

EditorBy Editorدسمبر 21, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

سیکیورٹی فورسز کی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقہ مکین میں خوارج کے خلاف کاروائی۔۔۔۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے ایک گروہ نے 20 اور 21 دسمبر کی درمیانی شب مکین میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی۔۔

سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔۔ سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے شدید تبادلہ میں 16 بہادر جوان شہید ہو گئے۔۔ علاقہ میں ممکنہ طو رہر چھپے خوارج کی تلاش اور خاتمہ کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔۔

شہداء کی تفصیلات یہ ہیں

30 سالہ لانس نائیک لیاقت علی شہید کا تعلق ضلع کرم سے ہے

لانس نائیک لیاقت علی شہید نے 11 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا

31 سالہ لانس نائیک محمد اسحاق شہید ضلع کرک کے رہائشی ہیں

لانس نائیک محمد اسحاق شہید نے 9 سال پاک فوج میں ذمہ داریاں نبھائیں

38 سالہ حوالدار ایوب خان شہید کا تعلق ضلع اٹک سے ہے

حوالدار ایوب خان شہید نے اپنی زندگی کے 15 سال پاک فوج کو دیئے

40 سالہ حوالدار عمر حیات شہید کا تعلق ضلع کوہاٹ سے ہے

حوالدار عمر حیات شہید نے 17 سال تک پاک فوج میں رہتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا

26 سالہ سپاہی محبوب رحمان شہید کا تعلق ضلع ٹانک سے ہے

سپاہی محبوب رحمان شہید نے اپنی زندگی کے 8 سال پاک فوج کو دیئے اور وطن کا دفاع کیا

37 سالہ حوالدار محمد حیات شہید بنوں کے رہائشی ہیں

حوالدار محمد حیات شہید نے 17 سال پاک فوج میں ذمہ داریاں نبھائیں

26 سالہ لانس نائیک شیر محمد شہید کا تعلق ضلع مالاکنڈ سے ہے

لانس نائیک شیر محمد شہید نے اپنی زندگی کے 7 سال پاک فوج کو دیئے

22 سالہ سپاہی احسان الحق شہید کا تعلق ضلع لوئر دیر سے ہے

سپاہی احسان الحق شہید نے4 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے وطن کا دفاع کیا

25 سالہ سپاہی جنید شہید کا تعلق ضلع خیبر سے ہے

سپاہی جنید شہید نے اپنی زندگی کے 3 سال پاک فوج کو دیئے

29 سالہ لانس نائیک حامد علی شہید کا تعلق ضلع صوابی سے ہے

سپاہی حامد علی شہید نے اپنی زندگی کے 8 سال پاک فوج کو دیئے

26 سالہ سپاہی کلیم اللہ شہید ضلع لکی مروت کے رہائشی ہیں

سپاہی کلیم اللہ شہید نے 3 سال تک پاک فوج میں رہتے ہوئے خدمات سرانجام دیں

41 سالہ حوالدار طاہر محمود شہید کا تعلق ضلع کوہاٹ سے ہے

حوالدار طاہر محمود شہید نے 18 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے وطن کا دفاع کیا

29 سالہ لانس نائیک مصور شاہین شہید ضلع کوہاٹ کے رہائشی ہیں

لانس نائیک مصور شاہین شہید نے 7 سال تک پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں

22 سالہ سپاہی فیض محمد شہید کا تعلق ضلع مانسہرہ سے ہے

سپاہی فیض محمد شہید نے اپنی زندگی کے 4 سال پاک فوج کو دیئے

23 سال سپاہی طیب علی شہید کا تعلق ضلع ہری پور سے ہے

سپاہی طیب علی شہید کوپاک فوج میں بھرتی ہوئے صرف ایک سال کا عرصہ ہوا تھا

سپاہی طیب علی شہید نے سوگواران میں والدین چھوڑے

26 سالہ سپاہی جنید شہید کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے

سپاہی جنید شہید نے پاک فوج میں 4 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا

سپاہی جنید شہید نے سوگواران میں والدین اور اہلیہ چھوڑے

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں پنجاب پولیس کے خلاف مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور

    ستمبر 15, 2026

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

    جولائی 23, 2026

    بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم

    جون 3, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.