Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»خبریں»فوجی عدالتوں سے سزاؤں پر برطانیہ اور یورپین یونین کی تنقید:دفتر خارجہ کا ردعمل بھی آ گیا
خبریں

فوجی عدالتوں سے سزاؤں پر برطانیہ اور یورپین یونین کی تنقید:دفتر خارجہ کا ردعمل بھی آ گیا

EditorBy Editorدسمبر 24, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

سانحہ 9 مئی کے مجرموں کو فوجی عدالتوں سے سزاؤں پر طانیہ کی تنقید کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ نے ردعمل جاری کر دیا۔۔۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان انسانی حقوق کے حوالے سے اپنی تمام بین الاقوامی ذمہ داریوں پر عمل درامد کے لیے پرعزم ہے۔۔ پاکستان کا قانونی نظام بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کے مطابق ہے

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا قانونی نظام اعلیٰ عدالتوں کے ذریعے عدالتی نظرثانی کا طریقہ کار فراہم کرتا ہے۔ پاکستان کا قانونی نظام انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے فروغ اور تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔

فوجی عدالتوں کے فیصلے پاکستان کی پارلیمنٹ کے ذریعہ منظور کردہ قانون کے تحت اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کیے گئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے اصولوں کو فروغ دینے کے لیے تعمیری اور مثبت مکالمے پر یقین رکھتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان جی ایس پی پلس اسکیم اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے بنیادی معاہدوں کے تحت ذمہ داریوں کے لیے پرعزم ہے۔ بین الاقوامی شراکت داروں، بشمول یورپی یونین، کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کو بغیر کسی امتیاز اور دہری پالیسیوں کے نافذ کرنے کے لئے یورپین یونین سے تعاون برقرار رہے گا

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں پنجاب پولیس کے خلاف مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور

    ستمبر 15, 2026

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

    جولائی 23, 2026

    بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم

    جون 3, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.