Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»خبریں»روز چلتا ہے آج جا رہا ہوں، کل جا رہا ہوں، بیچارے احمد چنائے 3 بار شیروانی سلوا چکے ہیں: کامران ٹیسوری
خبریں

روز چلتا ہے آج جا رہا ہوں، کل جا رہا ہوں، بیچارے احمد چنائے 3 بار شیروانی سلوا چکے ہیں: کامران ٹیسوری

EditorBy Editorدسمبر 25, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انکشاف کیا ہے کہ بیچارے احمد چنائے 3 بار شیروانی سلواچکے ہیں۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ مہاجر ثقافت دن کو شہداء کی فیملیز کے نام منسوب کرتا ہوں۔ کوئی شک میں نہ رہے، پاکستان بنایا بھی ہم ہی نے تھا اور ہم ہی اسے بچائیں گے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ میری گورنرشپ چھوٹی سی قیمت ہے، جانا ہوگی تو چلی جائے گی، اصل میری قوم ہے اور مجھے میری قوم اور مہاجر ہونے پر فخر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی ندامت یا شرمندگی نہیں، بار بار میڈیا پر چلتا ہے کہ آج جارہا ہوں کل جارہا ہوں، بیچارے احمد چنائے 3 بار شیروانی سلوا چکے ہیں۔ میری باتوں پر فاروق ستار حیران اور پریشان ہو رہے ہیں۔

کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ خالد مقبول صدیقی بھائی نے کہہ دیا ہے کہ ان سے پوچھے بغیر کوئی نہیں ہٹا سکتا، وہ میرے پیچھے کھڑے ہیں، میری پوری پارٹی اور مہاجر قوم میرے پیچھے کھڑی ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں پنجاب پولیس کے خلاف مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور

    ستمبر 15, 2026

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

    جولائی 23, 2026

    بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم

    جون 3, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.