Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»خبریں»سی ایم پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کا اجرا، خواتین کو گائے اور بھینسیں مفت ملیں گی
خبریں

سی ایم پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کا اجرا، خواتین کو گائے اور بھینسیں مفت ملیں گی

EditorBy Editorدسمبر 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے ایک اور عوام دوست قدم اٹھایا گیا ہے ۔ دیہی علاقوں کی خواتین کیلئےسی ایم پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ کا اجرا کر دیا گیا ہے۔

پنجاب کے 12اضلاع کی11ہزار دیہی خواتین کیلئے 2ارب روپے کا پیکیج منظور کیا گیا ہے جس کے تحت دیہی علاقوں کی خواتین کو روزگار کمانے کیلئے گائے اوربھینس مفت ملیں گی۔

ملتان،خانیوال،لودھراں،وہاڑی اوربہاولپور سی ایم لائیو اسٹاک پراجیکٹ میں شامل ہیں،ڈیرہ غازی خان،لیہ، بہاولنگر اوررحیم یار خان بھی سی ایم لائیو اسٹاک پراجیکٹ کا حصہ ہیں۔

مظفر گڑھ،راجن پوراورکوٹ ادو کی دیہی خواتین کو بھی مفت گائے اور بھینس ملے گی،کارڈسے 80ہزار فارمر،27ہزار روپے فی جانوربلاسود قرض لے سکیں گے۔

مویشی پال فارمر رجسٹرڈ ڈیلر سے 2لاکھ70ہزار تک ونڈا،منرل مکسچر اورسائلج خرید سکیں گے،لائیو اسٹاک فارمر 4ماہ تک مساوی اقساط میں بلاسود قرض سے ونڈا وغیرہ خرید سکیں گے۔

لائیو اسٹاک کارڈ کے ذریعے 4 لاکھ جانورمیٹ ایکسپورٹ کیلئے تیار ہوں گے،مویشیوں کی دیکھ بھال میں آسانی کیلئے اینیمل آئیڈنٹی ٹریس ایبلٹی سسٹم کا نفاذ کردیا گیا ہے۔

فارمر کیلئے ہیلپ لائن بھی فنکشنل،آئن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی دستیاب ہوگی،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ترقی کا سفر شروع ہے،سب شریک ہوں گے۔

دیہات میں رہنے والی خواتین کو نظر انداز نہیں کرسکتے،خوشحالی ہردھی رانی کا حق ہے،پنجاب کے لائیو اسٹاک فارمر کا بھر پور ساتھ دیں گے،دودھ اورگوشت کی پیداوار بڑھانے سےبرآمدات بھی بڑھیں گی۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں پنجاب پولیس کے خلاف مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور

    ستمبر 15, 2026

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

    جولائی 23, 2026

    بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم

    جون 3, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.