Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»خبریں»ایران کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کے اقدامات کئے جائیں،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی تجویز
خبریں

ایران کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کے اقدامات کئے جائیں،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی تجویز

EditorBy Editorفروری 3, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت نے ایران کے ساتھ مال کے بدلے مال کی تجارت کو فروغ دینے کیلئے نئے اقدامات کا مطالبہ کر دیا کمیٹی نے ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی بیرون ملک نمائشوں کا جائزہ لینے کیلئے وفد بھیجنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔۔۔

سینیٹر انوشہ رحمان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت کا اجلاس ہوا۔۔۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بارٹر ٹریڈ کے تحت پاکستان سے غذائی اشیاء ایران جا رہی ہیں مگر اس تجارت میں کافی مشکلات ہیں ۔۔۔تاجر نمائندوں نے کہا کہ اس وقت بارڈر پر 600 گاڑیاں روکی ہوئی ہیں۔۔۔ انھیں کہا جارہا ہے کہ امپورٹ آرڈر فارم لاؤ۔۔۔

سیکرٹری تجارت جواد پال نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے 2016 میں تمام امپورٹ پر الیکٹرانک امپورٹ فارم لازمی کر دیا تھا۔۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ یہ امپورٹ نہیں ہے کیونکہ کوئی ادائیگی نہیں ہوتی۔۔۔ اس لیے ای آئی ایف فارم کی ضرورت ہی نہیں ہے۔کمیٹی نے معاملہ مزید غور کیلئے ذیلی کمیٹی کے سپرد کر دیا ۔۔۔۔

کمیٹی نے وزارت تجارت میں کسٹمز افسران کے ڈیبوٹیشن کی جگہ کامرس اور ٹریڈ گروپ کے افسران کو تعینات کرنے کی ہدایت کی ۔۔۔ سینیٹر انوشہ رحمان نے کہا کہ ٹی ڈیپ برآمدات بڑھانے کیلئے عالمی نمائشوں میں شرکت کرتی ہے۔۔۔ رواں مالی سال بیرون ملک ہونے والی اگلی چھ نمائشوں میں کمیٹی کا ایک ممبر بھی شرکت کرے گا جو واپسی پر کمیٹی کو اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔۔۔۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں پنجاب پولیس کے خلاف مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور

    ستمبر 15, 2026

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

    جولائی 23, 2026

    بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم

    جون 3, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.