Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»خبریں»27فروری 2019:آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل
خبریں

27فروری 2019:آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل

EditorBy Editorفروری 26, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

27 فروری 2019 ملکی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے جو مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور پاکستانی عوام کے عزم کا مظہر ہے۔۔۔۔

14 فروری 2019 کو مودی سرکار نے ہمیشہ کی طرح منظم منصوبہ بندی کے تحت جعلی پلوامہ ڈرامہ رچایا۔۔۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارت نے خود اپنے 40 فوجی مروائے اور حسبِ روایت الزام پاکستان پر لگا دیا۔۔ اس پورے ڈرامے کا الزام بھارت مسلسل پاکستان پر لگاتا رہا

26 فروری 2019 کو بھارت نے رات کے اندھیرے میں سرجیکل اسٹرائیک کے نام پر پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی

حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بالاکوٹ کے علاقے جابہ کے قریب بم پھینک کر بھارتی طیارے فرار ہوگئے

بھارت نے اس کو کامیاب سرجیکل اسٹرائیک قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اُس کے طیاروں نے دہشت گردوں کا ٹریننگ کیمپ کامیابی سے نشانہ بنایا

گودی میڈیا جعلی سرجیکل اسٹرائیکس میں کبھی 300 دہشت گرد مارے جانے کی رپورٹ کرتا تو کبھی جعلی آڈیوز پر مبنی گفتگو نشر کرتا رہا

پاکستان نے ازلی دشمن بھارت کا جھوٹ عالمی سطح پر عیاں کرنے کا فیصلہ کیا

پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور مختصر فضائی جھڑپ کے دوران بھارتی طیاروں کو مار گرایا

فضائی جھڑپ کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا جس نے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اپنا ہی ہیلی کاپٹر تباہ کر دیا

پاک فضائیہ کے جوانوں کے ہاتھوں گرنے والے 2 بھارتی طیاروں میں سے ایک کا ملبہ بھارت کی اپنی حدود میں گرا جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کی حدود میں آ گرا

پاکستان کی حدود میں گرنے والے مگ 21 لڑاکا طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو زندہ گرفتار کیا گیا

بھارتی سیکریٹری خارجہ وجے گوکھلے نے پریس کانفرنس میں حقائق کے منافی دعوی کیا کہ بالاکوٹ پر فضائی حملے میں جیشِ محمد کے ایک مدرسے کو نشانہ بنایا گیا

27 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں جعلی ڈرامے کے بعد بھارت کو پاک فضائیہ نے منہ توڑ جواب دیا

27 فروری 2019 کو بھارتی دراندازی کا پاک فضائیہ نے تاریخ ساز دفاع کیا

27 فروری اس عزم کی تجدید ہے کہ ملکی خودمختاری کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں پنجاب پولیس کے خلاف مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور

    ستمبر 15, 2026

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

    جولائی 23, 2026

    بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم

    جون 3, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.