Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»خبریں»ممتاز ماہر قانون محمد حنیف بندھانی کی کتاب ” مال گاڑی میں امانتیں ” شائع
خبریں

ممتاز ماہر قانون محمد حنیف بندھانی کی کتاب ” مال گاڑی میں امانتیں ” شائع

EditorBy Editorجون 2, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email


لاہور (ادبی رپورٹ) ممتاز ماہر قانون اور سندھ ہائی کورٹ کے سینئر ترین ایڈووکیٹ محمد حنیف بندھانی کی اہم اور منفرد موضوع پر لکھی گئی کتاب ” مال گاڑی میں امانتیں ” کا دوسرا ایڈیشن شائع ہو کر مارکیٹ میں دستیاب ہے ۔

ایک سال سے بھی کم مدت میں کتاب کا تازہ ایڈیشن پاکستان کے معروف اشاعتی ادارے قلم فاونڈیشن انٹرنیشنل نے شائع کیا ہے ۔ جس سے اس کتاب کی اہمیت اور مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے ۔

محمد حنیف بندھانی ایڈووکیٹ (مصنف) کے والد چوہدری محمد اسماعیل کیریج کنڈیکٹر کی حیثیت سے اپنے فرائض منصبی ادا کر رہے تھے جب اگست 1947ء میں پاکستان کا قیام عمل میں آیا ۔ بطور کیریج کنٹریکٹر چوہدری محمد اسماعیل نے قیام پاکستان کے حوالے سے ایک انتہائی اہم ذمہ داری ادا کی کہ مرکز کے جن اعلیٰ سرکاری افسروں نے حکومت پاکستان سے وابستگی کا اعلان اور انتخاب کیا تھا ان کے گھر یلو سامان ، فرنیچر، اہم کا غذات اور کتابوں کو بھارتی دارالحکومت دہلی کے ریلوے اسٹیشن سے پاکستانی دارالحکومت کراچی کے کینٹ ریلوے اسٹیشن تک منتقلی کا ٹھیکہ انہیں ملا

آپ کے پاس ایک ہزار ملازمین خدمات سر انجام دے رہے تھے اس ٹھیکے سے متعلق بہت میں اہم ترین دستاویزات اور خطوط چوہدری محمد اسماعیل کے صاجزادے محمد حنیف بندھانی ایڈووکیٹ نے کئی دہائیوں تک محفوظ رکھے اور تقریباً 76 سال بعد انہیں کتابی شکل میں مرتب کر کے ایک تاریخ ساز کار نامہ انجام دیا ہے ۔

یہ چوہدری محمد اسماعیل کے عزم و ہمت کی داستان ہے کہ انہوں نے اعلیٰ سرکاری افسران کا سامان کس ذمہ داری سے دہلی سے کراچی کینٹ کے ریلوے اسٹیشن تک پہنچایا ۔ نو آزاد ملک کی نوکر شاہی کے سنگدل رویوں کا احاطہ کرتی یہ حیرت ناک اور دلچسپ داستان جہاں ایک شخص کی دیانت داری ایثار و قربانی کی تصویر پیش کرتی ہے وہاں تصویر کا دوسرا رخ بے حد دردناک اور قابل افسوس ہے کہ کس طرح نوکر شاہی نے مدتوں ان کے بلوں کی ادائیگی روک کر انہیں اذیت و کرب میں مبتلا رکھا ۔

کتاب کو علامہ عبد الستار عاصم چیئرمین قلم فاونڈیشن نے اپنے روایتی انداز میں خوبصورت ٹائیٹل معیاری طباعت و کتابت کے ساتھ بہترین آرٹ کاغذ پر چھاپ کر دیدہ زیب اور مضبوط جلد میں محفوظ کر دیا ہے۔ حصول کتاب کے لیے قلم فاؤنڈیشن کے مرکزی آفس واقع یثرب کالونی بینک سٹاپ والٹن روڈ لاہورکینٹ پاکستان تشریف لائیں یا اسی بنا پر خط لکھ کر کتاب بذریعہ کو ریئر سروس،یا پوسٹل ذرائع سے بھی منگوائی جا سکتی ہے ۔

مزید تفصیلات اور رابطے کے لیےعلامہ عبد الستار عاصم سے موبائل نمبر 0515101-0300 پر بات کریں ۔ ناشر ادارے کا ای میل بھی رابطے کا ذریعہ ہو سکتا ہے ۔ ای میل مندرجہ ذیل ہے
Qalamfoundation2@gmail.com

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں پنجاب پولیس کے خلاف مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور

    ستمبر 15, 2026

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

    جولائی 23, 2026

    بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم

    جون 3, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.