Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»خبریں»خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن سے قبل مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لیا جائے: الیکشن کمیشن کا خط
خبریں

خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن سے قبل مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لیا جائے: الیکشن کمیشن کا خط

EditorBy Editorجولائی 14, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مخصوص نشستوں کی حلف برداری سے متعلق پھر خطوط لکھ دیے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے پرنسپل سیکرٹری کو خط لکھ دیا۔

الیکشن کمیشن نے گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے پرنسپل سیکرٹری کوبھی خط لکھ دیا۔

ان خطوط میں الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن اس سے قبل سیکرٹری خیبرپختونخوا کے اسمبلی کوبھی خطوط لکھ چکے ہیں۔

خطوط میں صوبائی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر اور مخصوص نشستوں پر حلف کی منتظر خواتین کے خطوط کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے حال ہی میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے فیصلہ دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ فیصلے پر الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر ارکان اسمبلی کے نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں۔

علاوہ ازیں، خط میں کہا گیا کہ 21 جولائی کے سینیٹ انتخابات کے لیے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اسمبلی کا جلد از جلد حلف لینے سے متعلق اقدامات کئے جائیں۔

خط میں کہا گیا کہ ارکان انتخابی عمل میں حصہ لینے کا اپنا آئینی حق استعمال کرسکیں، مخصوص نشستوں کے ممبران کی حلف برداری پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ گورنرخیبرپختونخوا اجلاس طلب کرے اور وزیراعلیٰ اجلاس طلب کرنے کے لیے سمری گورنرکو بھیجوائیں، گورنرخیبرپختونخوا 21 جولائی سے قبل اجلاس طلب کرے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں پنجاب پولیس کے خلاف مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور

    ستمبر 15, 2026

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

    جولائی 23, 2026

    بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم

    جون 3, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.