Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»خبریں»علیمہ خان کے چوتھی بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
خبریں

علیمہ خان کے چوتھی بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

EditorBy Editorاکتوبر 22, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

راولپنڈی: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے چوتھی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کی، عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کر کے جمعہ 24 اکتوبر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے علیمہ خان کے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے اس بار سٹی پولیس آفیسر کو وارنٹ گرفتاری پر عمل کرانے کی ہدایت کر دی۔

مزید برآں علیمہ خان کے ضامن محمد شریف کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، گارنٹر نے علیمہ خان کی ایک لاکھ روپے کی ضمانت گارنٹی دے رکھی ہے۔

علیمہ خان کے روپوش ہونے سے متعلق پولیس کی رپورٹ پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ بوگّس ہے۔

عدالت نے بوگّس رپورٹ دینے پر ایس پی راول محمد سعد اور ڈی ایس پی وارث خان نعیم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا، دونوں پولیس افسران کو 24 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کیا گیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ پولیس افسران نے علیمہ خان کی بوگّس اور من گھڑت رپورٹ جمع کرائی، اگر علیمہ خان روپوش ہیں تو ان کی میڈیا ٹاک کس طرح نشر ہوتی ہے؟ اس پر بھی سوالات اٹھائے گئے، علیمہ خان کی موجودگی بارے سوشل و دیگر میڈیا پر رپورٹس موجود ہیں۔

اس کے علاوہ عدالت نے چار گاڑیوں کے 85 لاکھ روپے کے شورٹی بانڈز بھی ضبط کرنے کا حکم دیا اور مقدمے کی مزید سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں پنجاب پولیس کے خلاف مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور

    ستمبر 15, 2026

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

    جولائی 23, 2026

    بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم

    جون 3, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.